پشاور پولیس کا سرچ آپریشن،81 مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 13 اگست 2016 13:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) پشاور پولیس نے حیات آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 81 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پشتہ خرہ، سربند اور حیات آباد کے علاقوں میں کیا گیا ہے جس میں 68 مشتبہ افرادگرفتار کرلئے گئے۔ غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کے علاوہ کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 10 افراد کوبھی گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار افراد سے 3 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :