جشن آزادی کی تیاری، مصنوعات کی خریداری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
ہفتہ 13 اگست 2016 13:35
کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء )رواں برس جشن آزادی کے حوالے سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی خریداری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سال لوگوں میں یوم آزادی کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر جھنڈیاں، قومی پرچم، بیج اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔ اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق اس سال جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دو گنا زیادہ ہیں۔
رواں برس جشن آزادی سے متعلق اشیاء کی فروخت کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوا تھا تاہم گزشتہ برس ان کی فروخت یکم اگست سے شروع ہوئی تھی۔ کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر لگائے جانے والے اسٹالز کی فروخت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
ساتھ ہی رواں برس جشن آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی کی تقاریب، آتش بازی اور میوزیکل شوز اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی گزشتہ برس کی نسبت دوگنا ہونے کا امکان ہے۔
وی آئی پی فلیگز کے مالک شیخ نثار احمد پرچم والا نے بتایا کہ رواں برس ہماری فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور ہم تمام اہداف حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کے عوام میں جشن آزادی کے حوالے سے زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ نثار پرچم والا نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ رواں برس کئی اسکولوں نے بھی 14 اگست کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا ہے اور اس سال مذہبی اداروں اور مساجد کی جانب سے بھی جھنڈوں کی ڈیمانڈ آئی ہے جو 14 اگست کو پرچم کشائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جھنڈوں اور دیگر اشیاء کی مانگ بہت ہی کم رہی ہے۔ نثار پرچم والا نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار ہول سیل قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بعض ری ٹیلرز 14 اگست قریب آتے ہیں صارفین سے دوگنی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ گرومندر پر لگے ایک اسٹال پر 1.5 فٹ کا قومی پرچم 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ گزشتہ برس اس کی قیمت 80 روپے تھے، اسی طرح 2 انچ سائز کی چوڑیوں کا سیٹ بھی 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو گزشتہ برس 80 روپے کا تھا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے تیار ہونے والی اشیاء کی ہول سیل مارکیٹ کا گڑھ کہلانے والا حسن علی آفندی روڈ تو میلے کا سا سماں پیش کررہا ہے اور یہاں شہر کے دیگر علاقوں میں لگائے جانے والے اسٹالز کی نسبت قیمتیں کم ہیں۔ یہاں جھنڈے، ٹی شرٹس، چوڑیاں، بیجز، ہینڈ بینڈز، ٹوپیاں، ماسک، چشمے، غبارے اور قومی ترانوں پر مبنی سی ڈیز بھی موجود ہیں۔ جشن آزادی سے متعلق مصنوعات کی فروخت کے کاروبار میں رواں برس سرمایہ کاروں کی شمولیت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا جنہوں نے ہول سیل مارکیٹس سے کافی پہلے ہی مال اٹھالیے تھے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت اس سال تقریباً 10 ارب روپے ر وپے جو گزشتہ برس 5 ارب روپے تک محدود تھی جبکہ لاہور میں 2.5 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 5 ارب روپے ہوگئی ۔ ملک بھر میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت کا کل حجم 40 سے 50 ارب روپے کے درمیان ہوسکتا ہے جو گزشتہ برس 20 سے 25 ارب روپے تھا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.