چوہدری نثارکی باتوں کی میرے لئے کوئی اہمیت نہیں، وزیر اعلی سندھ

ہفتہ 13 اگست 2016 13:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارجب تقریر کررہے تھے میں اس وقت مدینے میں پاکستان کے لئے دعائیں کررہا تھا ،چوہدری نثار کے بیان کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ۔ کراچی میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چوہدری نثارجب تقریر کررہے تھے۔

اس وقت میں مدینے میں پاکستان کے لئے دعائیں کررہا تھا، چوہدری نثارکے بیان کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں جب کہ چوہدری نثار کے بیان کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا، کابینہ میں 90 فیصد لوگ اسمبلی کے رکن ہیں جب کہ میں خود بھی سیاستدان کا بیٹا ہوں۔ وزیر اعلی سندھ نے انٹر بورڈ سے متعلق شکایات موصول ہونے پر کہا کہ انٹربورڈ کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں اسی وجہ سے اینٹی کرپشن کو تحقیقات کے لئے کہا گیا، انٹر بورڈ میں جو بھی کرپشن کے معاملے میں ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑیں گے جب کہ بچوں کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فیڈریشن ہاوٴس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، سندھ حکومت کی پہلی ترجیح تعلیم اور صحت ہے، موبائل یونٹس سندھ حکومت کے لئے تحفہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ سندھ کے کسی بچے کو علاج کے لئے باہر نہ جانا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل بہت زیادہ ہیں جو جلد حل نہیں ہوسکتے لیکن مسائل حل کرنے کے لیے سمت کا تعین ہوسکتا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے کہا کہ 10 ارب سے کراچی کی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی، پہلے شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیرات کو مکمل کریں گے۔ تمام منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں، وہ ہر 15 دن میں ترقیاتی سرگرمیوں کی خود رپورٹ لیں گے اور جلد ہی سب کو نظر آئے گا کہ سندھ حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے۔ دوسری جانب مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کے منصوبے”کے 4 کے پہلے مرحلے کا افتتاح کررہے ہیں جب کہ جس سے شہر کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی اضافی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :