سنگاپور کے تیراک جوزف سکولنگ نے مائیکل فیلپس کو ہراکر سونے کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:37

سنگاپور کے تیراک جوزف سکولنگ نے مائیکل فیلپس کو ہراکر سونے کا تمغہ ..

ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2016ء ) سنگاپور کے تیراک جوزف سکولنگ نے اپنے آئیڈیل امریکی سوئمر مائیکل فیلپس کو شکست دے کر 100میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے ۔ اولمپکس میں ریکارڈ 22سونے کے تمغے جیتنے والے فیلپس نے 2008ء کے بیجنگ اولمپکس کے دوران سکولنگ سے ملاقات کی تھی جب اس کی عمر محض 13برس تھی اور آج سکولنگ نے اپنے آئیڈیل کو شکست دیکر سنگاپور کے لیے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

سکولنگ نے مقررہ فاصلہ 50.39سیکنڈ میں طے کیا جبکہ فیلپس کو یہ فاصلہ طے کرنے میں 51.14سیکنڈ لگے ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیلپس کا کہنا تھا کہ سکولنگ نے بہت اچھی تیراکی کی اور سونے کا تمغہ جیتا اس کا حق تھا۔