وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسعود خان کو صدر آزادکشمیر نامزد کر کے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے، اسد سلیم شاہ

ہفتہ 13 اگست 2016 13:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیرکے مرکزی راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی اسد علیم شاہ نے کہا ہے کہ مسعود خان کی بطور صدر آزاد کشمیر نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسعود خان کو صدر آزادکشمیر نامزد کرتے ہوئے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ان کے صدر ریاست بننے سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں مدد ملے گی مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی بدولت دنیا بھر میں بالخصوص جنوب مشرقی ایشیاء میں پائدار اور مستقل امن ایک خواب ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال پر کہا کہ بھارت طاقت کے بل پوتے پرکشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب نہیں کر سکتا عالمی برادری بالخصوص امریکا ،برطانیہ، اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال پر بھارت سے احتجاجاََ تعلقات ختم کریں راجہ فاروق حیدر خان نے حسب وعدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر کے کارکنان کے حوصلے مزید بلند کئے ہیں بلدیاتی الیکشن میں یوتھ کیلئے کوٹہ مختص کیئے جانے کا اعلان راجہ فاروق حیدر خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ثابت ہو گا بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ جاری کیئے جائیں تا کہ حقیقی نظام کی تبدیلی کی بنیاد رکھنے کیلئے یوتھ اپنا کردار ادا کر سکے نام نہاد تبدیلی کے دعویدار وں کو آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے یکسر مسترد کر دیا بیرسٹر سلطان محمود اپنی عبرتناک شکست کے بعد مکمل حواس باختہ ہو کر مسلم لیگی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں مسلسل پارٹیاں بدلنے کی بدولت عوام کا سلطان محمود پر اعتماد ہی نہیں رہا دونوں مسترد شدہ عناصر بیرسٹر عتیق گٹھ جوڑ نے اپنی جانب سے مسلم لیگ ن کے خلاف محاذ بنائے رکھا تاہم باشعور عوامنے لیگ کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام کر دی انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت راجہ  فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر میں گزشتہ پانچ سالہ دور میں ہونے والی محرومیوں کا ازلہ کریں گے تمام قبائل میرے لیئے قابل احترام ہیں برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا بلاتصیص علاقہ ،قوم،برادری ،قبیلہ عوامی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) ہٹیاں بالا کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت لیگی راہنماء سید اسرار ہمدانی کر رہے تھے ، اسد علیم شاہ نے کہا کہ آزادکشمیرمیں موجودہ حکومت سے بدترین حکومت کبھی نہیں آئی جہاں پرمیرٹ کا بیڑاغرق کیا گیا ا ہیں زلزلہ کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں پر توجہ اورمتاثرین کے زخموں پرمرہم کے بجائے نمک چھڑکا گیا اورخطیررقم زرداری صاحب منتقل کرکے لے گئے میاں نوازشریف کے مشکورہیں کہ جنہوں نے 55ارب روپے بسترعلالت سے کشمیریوں کے لیئے اعلان کیا کہ کشمیرمیں جس قدرمظالم ہورہے اس پر عالمی دنیا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرئے کسی بھی صورت کشمیریوں پرمظالم برداشت نہیں کیئے جاسکتے ہیں ،میاں نوازشریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جس قدر دلیرانہ مئوقف اپنایا اس پر اس پار اوراس پارکشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ،مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیزہوچکا ہے اس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ناممکن ہے اقوام متحدہ اوردیگرادارے کشمیرپرمظالم کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپرکشمیریوں کا پیدائشی حق خوداریت دلائیں بصورت دیگر جنوبی ایشیاء میں قیام امن نہیں ہوسکتا ہے ہماری تبدیلی خوشحالی ہے نہ کہ ناچ گانا والی تبدیلی ہے عوام نے الیکشن سے قبل ہی پی پی ،مسلم کانفرنس،پی ٹی آئی کو مستردکردیا ہے کشمیری عوام نے مسلم لیگ(ن)اورمیاں نوازشریف پربھرپوراعتماد کیا آزادکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان میں مسلم لیگ(ن)کے امیدواران کی کامیابی حق وسچ کی فتح ہے آزادکشمیر تعمیروترقی کے نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کی کامیابی سے تحریک آزادی کشمیر کو دوام ملا میاں نوازشریف آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔