اقوام متحدہ کا یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اظہارِ تشویش

ہفتہ 13 اگست 2016 13:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ نے یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں کے دوران 272 شہری ہلاک اور 543 زخمی ہوئے جبکہ رواں مہینے اب تک اْنچاس افراد ہلاک اور ستتر زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں مارچ 2015ء سے جاری جھڑپوں میں اب تک کم از کم تین ہزار سات سو شہری ہلاک اور تقریباً چھ ہزار چھ سو زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین یْو این ایچ سی آر نیجنوبی سوڈان کے حالات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے، جہاں ڈھائی برس پہلے خانہ جنگی کے آغاز سے اب تک نو لاکھ تیس ہزار انسانوں نے فرار ہو کر ہمسایہ ملکوں میں پناہ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :