پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 2 نئی انجیو گرافی مشینیں خریدنے کا فیصلہ

ہفتہ 13 اگست 2016 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 2 نئی انجیو گرافی مشینیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا، نئی انجیو گرافی مشینیں پہلے سے موجود پرانی مشینوں کی جگہ پر لگائی جائیں گی، 240ملین روپے مانگ لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پی آئی سی کے لئے 2نئی انجیو گرافی مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے دو نئی انجیوگرافی مشینیں خریدنے کے لئے محکمہ خزانہ سے 240 ملین روپے مانگ لئے ہیں۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اس وقت پہلے سے موجود انجیو گرافی مشینیں اپنی میعاد پوری کر چکی ہیں اور یہ دو نئی انجیو گرافی مشینیں پہلے سے موجود پرانی مشینوں کی جگہ پر لگائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :