عمان: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے غیر ملکی شہری کو 42,500عمانی ریال ہرجانہ ادا کیئے جائیں

ہفتہ 13 اگست 2016 13:42

عمان: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے غیر ملکی شہری کو 42,500عمانی ریال ..

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : عمان کی عدالت نے عمانی شہری کی کار سے ٹکر ا کر زخمی ہونے والے غیر ملکی کو 42,500 عمانی ریال ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق 32سالہ غیر ملکی شہر ی جو برقہ سوق کے علاقے میں درزی کا کام کرتا تھا۔ ایک دن اپنے گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ویگن نے اسے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔

مذکورہ غیر ملکی شہری کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ تقریباََ پندرہ روز تک کومے کی حالت میں رہا مگر خوش قسمتی سے اسے ہوش آگیا۔ عدالت میں جمع کروائی جانے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس حادثے کی وجہ سے اس کو دماغی چوٹیں ، کندھے کی ہڈی ٹوٹنے اور جسم پر متعدد چوٹیں آئیں ہیں ۔ جن کے علاج کے لیئے خطیر رقم درکار ہے ۔ اسکے علاوہ چونکہ وہ اب مکمل طور معزور ہو چکا ہے اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال بھی نہیں کر سکتا اسلیے اسے ہرجانے کے طور پر رقم ادا کی جائے ۔ عدالت نے مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر دوسرے فریق کو جمعرات تک 42,500عمانی ریال ادا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔