لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ ، 7تاخیر کا شکار

ہفتہ 13 اگست 2016 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ 7سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 730، شاہین ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 717، شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 718اور ایئربلیو کی لاہور سے ابوظبی جانے والی پرواز 430منسوخ ہوگئیں۔

اس کے علاوہ ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431، ایئربلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 412، ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413، پی آئی اے کی لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 683 اور پی آئی اے کی ملتان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 684اپنی منزل پر نہ پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312اور پی آئی اے کی ٹورانٹو سے آنے والی پرواز پی کے 798 بھی تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز پی کے 711چار گھنٹے ، پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 757چالیس منٹ ،شاہین ایئر کی لاہور سے ابوظبی جانے والی پرواز 776پچاس منٹ ، ایئربلیو کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 474 تیس منٹ اور کویت ایئرویز کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز 204 دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :