عبدالستار ایدھی مرحوم کے یادگاری ٹکٹ کی تقریب رونمائی کل منعقد ہو گی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) پاکستان پوسٹ ملک کی عظیم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی مرحوم کی یاد میں 14اگست کو یادگاری ٹکٹ کا اجراء کرے گا۔

(جاری ہے)

ٹکٹ کی تقریب رونمائی کراچی میں ہو گی اوران کے صاحبزادے فیصل ایدھی اس کی رونمائی کریں گے۔یادگاری ٹکٹ معمول سے ہٹ کے20روپے کی مالیت کا ہو گا۔یادگاری ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان کے معروف مصورسعید اختر کے بنائے پنسل سکیچ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :