مشکوک افراد سے میل جول کا خدشہ، پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کے چیرٹی ڈنر میں شرکت پر پابندی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:58

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو انگلینڈ میں چیریٹی ڈنر میں شرکت سے روکدیا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اوول میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام سے قبل کسی بھی چیریٹی ڈنر میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ،ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو مشکوک افراد کی موجودگی کی وجہ سے ڈنر میں شرکت سے روکا گیا تاہم جو کھلاڑی اوول ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے وہ ڈنر میں شریک ہوسکتے ہیں