ایک ٹیسٹ میں پیئر اگلے میں سنچری، اسدشفیق 57سال بعد پہلے بیٹسمین بن گئے

ہفتہ 13 اگست 2016 13:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)اسدشفیق 57سال بعد ایک ٹیسٹ میں پیئر کے بعد دوسرے میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، ایجبسٹن میں دونوں اننگز میں صفر پر آٹ ہونے والے بیٹسمین نے اوول میں 109 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر محمد نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پیئر حاصل کرکے اگلے ہی ٹیسٹ میں سنچری داغ دی تھی، انگلینڈ میں پاکستان کیلیے تیسری اور چوتھی وکٹ کیلیے ففٹی شراکتوں کا موقع بھی 10سال بعد آیا، گرین کیپس نے آخری بار یہ سنگ میل اسی میدان پر 2006میں عبور کیا تھا، اسٹورٹ براڈ اوول میں زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوسکے، پیسر 2009 کے بعد یہاں ایک بار بھی 5 وکٹ حاصل نہیں کرسکے، اس دوران انھوں نے 15 شکار 44.67 کی اوسط سے کیے۔