جی20-کانفرنس عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کریگی

بین الاقوامی معیشت میں تعاون اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے، ارجنٹائنی ماہرین

ہفتہ 13 اگست 2016 14:02

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)جی20-کانفرنس عالمی معیشت کو سست روی سے نکالنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی اور اس کے نتیجے میں عالمی معیشت کے درمیان ایک موثر رابطہ پیدا ہو جائے گا ، اس وقت عالمی معیشت کیلئے ایک نازک صورتحال ہے جس میں یقیناً چینی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے ، دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہونے کے حوالے سے علاقے سے چین عالمی معیشت کو کساد بازاری سے نکالنے کے لئے اہم محرک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ چین کی سالانہ قومی پیداوار کی شرح 6.5سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ارجنٹائن کے ماہرین اقتصادیات نے شنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ بین الاقوامی معیشت میں تعاون ایک اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے اور اس حوالے سے ستمبر میں چین میں منعقد ہونیوالی جی20-کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے ،چین نے اس کانفرنس کے لئے جو نظریہ پیش کیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین کی عالمی معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے ، ہانگ ژو جی 20-کانفرنس کے رکن ممالک پر اہم اثرات مرتب ہو ں گے ، ان ماہرین نے جی20-کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے چینی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔