بیجنگ ‘اولمپک چمپیئن وینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہفتہ 13 اگست 2016 14:07

بیجنگ ‘اولمپک چمپیئن وینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) بیجنگ اولمپک چمپیئن ہی وینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریو اولمپکس گیمز میں چوتھے راؤنڈ کے ختم ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینگی ، 27سالہ ہی وینا کا تعلق چین سے ہے ،وینا کا کہنا ہے کہ اس نے تیسرے اولمپک میں چھلانگ لگانے کے مظاہرے کے دوران بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تا ہم سکور کے باعث وہ سخت مایو س ہو گئی ہیں ، اس موقع پر وینا کی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اس نے روتے اور چیختے ہوئے بتایا کہ فائنل کے لئے میری کارکردگی بری نہیں تھی اور نہ ہی میں نے کوئی ایسی غلطی کی تھی تاہم وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں ۔

وینا کا کہنا ہے کہ وہ واپس جا کر اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ یہ اس کی آخری کوشش تھی مجھے امید ہے کہ لوگ قلا بازی کے سلسلے میں میری کارکردگی کو بھول جائیں گے کیونکہ میں اپنے کیر یئر کو خداحافظ کہہ رہی ہوں ، وینا کو لندن اولمپکس کے دوران شدید زخم آئے تھے اور کسی کو بھی یہ یقین نہیں تھا کہ وہ اولمپک گیمز میں پورے طورپر کھیل سکیں گی تاہم اس نے ریو اولمپکس میں حصہ لیا ۔ وینا کا کہنا ہے کہ کیا وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرے گی کیونکہ ماضی کی یادوں میں ہمیشہ زندہ نہیں رہا جا سکتا ، اب میں بہتر زندگی کیلئے مستقبل کی طرف دیکھوں گی ۔

متعلقہ عنوان :