سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے درو ان 50مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 13 اگست 2016 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 50مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے پوش علاقے فیض آباد ، آئی نائن اور آئی ایٹ میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 50مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش شروع کر دی گئی سرچ آپریشن کے دوران کئی عمارتوں،گھروں،ہوٹلوں اورہاسٹلزکی تلاشی لی گئی جس دوران مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :