لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ‘ 29 سالہ نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی

ہفتہ 13 اگست 2016 14:33

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی لہرسے بھارتی حکومت بوکھلاگئی‘ وزیر اعظم مودی کے اشتعال انگیز بیان کے بعد بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ سے 29 سالہ نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی مسلسل بگڑتی صورت حال بھارتی حکمرانوں کے اعصاب پرسوارہوگئی۔

(جاری ہے)

پہلے تو بھارتی وزیر اعظم نے سفارتی آداب کے منافی مقبوضہ کشمیرپرہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں نریندرمودی میں پاکستان کو دھمکیاں دیں اس کے بعد بھارتی فورسز نے ہلہ شیری ملنے کے بعد بھارتی فوج نے آزادکشمیر کے ضلع نیلم میں لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کردی،جس سے 29 سالہ طاہرٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔