صدر مملکت کا فوجی افسروں اور جوانوں‌کو ملٹری ایوارڈ دینے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 14:42

صدر مملکت کا فوجی افسروں اور جوانوں‌کو ملٹری ایوارڈ دینے کا اعلان

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : صدر مملکت نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کو ملٹری اعزازت دینے کا اعلان کیا۔ آئی ایس ی آر کے مطابق شہید میجر جواد علی کو تمغہ جرات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 231 افسران اور جوانوں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

76 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 4 افسروں اور جوانوں کو ستارہ بسالت اور 48 افسروں اور جوانوں کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملٹری کے 19 جوانوں اور افسران کو ہلال امتیاز، 85 افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز اور ملٹری کے 112 جوانوں اور افسران کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ہلال امتیاز پانے والوں میں سید قیصر عباس شاہ،میجر جنرل طارق قدوس،میجر جنرل اطہر صالح عباسی،میجر جنرل ماجد احسان،میجر جنرل عامر عباسی اور میجر جنرل عبداللہ ڈوگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :