چوہدری محمد سعید نے 25 سال سے ناقابل شکست رہنے والے کو شکست دی‘ آزاد کشمیر حکومت میں اچھی وزارت دی جانی چاہیے

جماعت اسلامی میرپور شہر کے امیر بشیر احمد شگوء کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 13 اگست 2016 14:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) چوہدری محمد سعید کو آزاد کشمیر حکومت میں اچھی وزارت دی جانی چاہیے۔ وہ ایک با صلاحیت فرد ہیں اور انھوں نے اپنے مدِ مقابل ۲۵ سال سے ناقابل شکست فرد کو شکست دی ہے جماعت اسلامی نے نہ صرف الیکشن میں ان کو بھر پور سپورٹ کیا بلکہ اس کے بعد بھی میرٹ کی بحالی ،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے ساتھ ہے۔

ان کو وزارت نہ دیے جانے پہ اہلیان میرپور کے ساتھ سخت ناانصافی ہوگی۔ اہلیان میرپورنے آزادکشمیر اور پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اور میرپور ضلع کو وزارتوں میں حصہ نہ دینا میرپور ضلع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی میرپور شہر کے امیر بشیر احمد شگوء نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ بشیر احمد شگو‘ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان سے مطا لبہ کیا ہے کہ کسی پورے ضلع میں وزارت نہ دینا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کے مینڈیت کو مشکوک بنا دے گا ۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مسلم لیگ نون کاساتھ صرف اس لیے دیا ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے آزادکشمیر کو بیس کیمپ بنانے میں کردار ادا کریگی اور آزاد کشمیر کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے میرٹ پہ عمل درآمد کروائیگی۔

متعلقہ عنوان :