حکومت پنجاب کی طرف سے ڈاکٹر منور شہید کی بیوہ کو 32لاکھ کی امداد کا چیک دیا گیا

ہفتہ 13 اگست 2016 14:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان اور ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیا نے ڈاکٹر منور شہید کی بیوہ مسز فاطمہ مجید کو 32لاکھ کی امداد کا چیک گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم آپکی فیملی کا ہر طرح سے مستقبل میں بھی خیال رکھیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیا ء نے شہید کی بیوہ کے لیے نوکری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے اور کہا کہ ریسکیو1122شہید کے خاندان کی اخلاقی اور مالی مدد کے لیے ہمیشہ ساتھ ہوگا۔