سائرہ افضل تارڑسے صدر(ن)لیگ یوتھ ونگ سردارعارف نازکی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 13 اگست 2016 14:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈکوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑسے حلقہ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردارعارف نازکی ملاقات۔ملاقات میں وزیرمملکت کوصدریوتھ ونگ سردارعارف نازنے نوجوانوں کے مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔آزادکشمیرکے یوتھ کوقرضوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ نوجوانوں کوملازمتوں کے ذریعہ ایڈجسٹ کرنے کامطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑنے صدریوتھ ونگ سردارعارف نازکواس بات کی یقین دھانی کروائی کہ کہ ن لیگ کی حکومت نے پاکستان میں نوجوانوں کوبھرپورقرضے دئیے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت آزادکشمیرمیں بھی نوجوانوں کوبلاسودقرضے دیئے گئے آزادکشمیرمیں قرضے فراہم کرنے کی شرح میں مزیداضافہ کرینگے سائرہ افضل تارڑنے سردارعارف نازکواس بات کایقین دلایاکہ آزادکشمیرمیں پڑھے لکھے نوجوانوں کوملازمتوں کے ساتھ ساتھ مختلف سطح پرلیپ ٹاپ کی فراہمی کوبھی یقینی بنائینگے سائرہ افضل تارڑنے آزادکشمیرکی یوتھ بالخصوص ضلع کوٹلی کی یوتھ اوریوتھ کے صدرسردارعارف نازکی بھرپورحوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ موجودہ الیکشن میں یوتھ ونگ کاکردارانتہائی اہم تھا موجودہ الیکشن کی کامیابی کی بڑی وجہ یوتھ ونگ کی محنت اورلگن تھی سائرہ افضل تارڑنے کہاکہ آزادکشمیرکی ن لیگ کی حکومت یوتھ کومیرٹ پرروزگاردیگی اورنوجوانوں میں پائے جانے والی مایوسیوں کودورکریگی۔

متعلقہ عنوان :