بیرسٹر افتخار گیلانی سے آزاد کشمیر کے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، وسیم مغل

ہفتہ 13 اگست 2016 14:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے کارکن ٹھیکیدار وسیم مغل نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے آزاد کشمیر کے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں ۔ وزیر تعلیم کی طرف سے کالج اساتذہ کے لئے ضابطہ اخلاق کا اجراء لائق تحسین ہے ۔ کالجز کے لئے ضابطہ اخلاق کے اجراء سے سرکاری کالجز میں نظم و ضبط قائم ہوگا۔

اساتذہ کے عزت ووقار اور توقیر کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو تعلیم کالجز اور سکولز کا قلمدان دیکر دونوں محکموں میں اصلاحات اور بہتری کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ بیرسٹر گیلانی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور وہ کچھ کرگزرنے کے عزم پر کاربند ہیں ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ ان کی سربراہی میں شعبہ کالجز اور سکولز میں اصلاحات ہونگی اور میرٹ کی بحالی ممکن ہوسکے گی ۔ فاروق حیدر کی ٹیم میں باصلاحیت اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے وزراء شامل ہیں ۔ میرٹ کی بحالی ، گڈ گورننس کے فروغ اور کرپشن کے خاتمے کے ویژن پر عملدرآمد کیلئے لیگی کارکن حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے ۔ قومی تعلیمی پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیلئے وزیر تعلیم کالجز اور سکولز سے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :