دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،رانامحمد افضل

ہفتہ 13 اگست 2016 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء)وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، دہشت گرد جو ملک سے بھاگ رہے ہیں اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ ہمارے قومی سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی اور ریاست مخالف عناصر کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردی کی لعنت کا جر سے خاتمہ یقینی بنایا جا سکے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف ہماری کوششیں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی۔ رانا افضل کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی اصلاحات کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید رکنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی درخواست پر کیا ہے اور انکی وطن واپسی ابھی زیر بحث ہے۔