ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام قومی ادارے متحد ہیں ‘صدیق الفاروق

ہفتہ 13 اگست 2016 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء)متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق ا لفاروق نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام قومی ادارے متحد ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کے خاتمے میں ہمیں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور یہاں شروع ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے امن و امان کی مجموعی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت اغوا برائے تاوان اوردہشت گردی و انتہا پسندی کے واقعات میں بھی واضح کمی ہوئی ہے جس سے یہاں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ صدیق ا لفاروق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی نسبت نمایاں کمی آئی ہے۔