2ہزارسال پراناریکارڈ توڑنے والے فیلپ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہفتہ 13 اگست 2016 15:01

2ہزارسال پراناریکارڈ توڑنے والے فیلپ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی پیراک مائیکل فیلپ نے 2 ہزار سال سے زائد پرانا ریکارڈ توڑنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔امریکا کے شہرہ آفاق ایتھلیٹ مائیکل فیلپ نے اولمپک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریو اولمپکس 2016 میں چوتھا طلائی تمغہ کر 2 ہزار سال سے زائد پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

امریکی پیراک نے 200 میٹر کے انفرادی مقابلے کے فائنل میں فتح حاصل کر کے اپنے کیریئر کا 22 واں سونے کا تمغہ جیتا فتح کے ساتھ ہی انہوں نے تاریخ کے سب سے بہترین ایتھلیٹ سمجھے جانے والے قدیم یونان لیونیڈز آف رہوڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔وہ اس کامیابی کے ساتھ ہی لگاتار چار اولمپک گیمز میں ایک ہی مقابلہ تواتر سے جیتنے والے تاریخ کے پہلے پیراک بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے 2004، 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں بھی اس ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔مائیکل فیلپ برازیل میں جاری ایونٹ میں اب تک 4 طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں وہ 13 اگست ہفتے کو اپنے اولمپک کیرئیر کے آخری مقابلے میں ریو 100میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔خیال رہے کہ مائیکل فیلپ اپنے کیرئیر میں پانچویں اولمپک ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اور ریو اولمپکس میں اپنے کیریئر کا اختتام شاندار طریقے سے کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

امریکی ایتھلیٹ کی اولمپکس مقابلوں میں ان کے کْل تمغوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جن میں 22 طلائی جبکہ چاندی 3 اور کانسی کے دو میڈلز شامل ہیں۔انہوں نے 2012 اولمپکس میں ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے یہ فیصلہ 2014 اپریل میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور ریو اولمپکس 2016 میں رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :