صدر مملکت کا پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کا اعلان

ہفتہ 13 اگست 2016 15:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) صدر مملکت نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اعزازات پانے والوں میں پاکستان آرمی ‘ پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کے افسر اور جوان شامل ہیں ‘ میجر علی جواد خان شہید کو تمغہ جرات دینے کااعلان کیا گیا ہے جبکہ چار فوجیوں اور افسروں کو ستارہ بسالت عطاء کیا جائیگا جن میں کیپٹن جواد احمد ‘ حوالدار محمد ضیاء شہید ‘ سپاہی حسین علی شہید اور سپاہی محمد شبیر شہید شامل ہیں ۔

76افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت ‘ 48کو امتیازی اسناد ‘ 231کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز ‘19کو ہلال امتیاز (ملٹری) ‘ 85کو ستارہ امتیازی (ملٹری )اور 112 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری )دینے کااعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :