کراچی پولیس کا سرچ آپریشن ،36 مشتبہ افراد زیر حراست

ہفتہ 13 اگست 2016 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔رات گئے پولیس نے موسی کالونی اور ایف بی ایریا بلاک 11 کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران 20 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ سے بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :