کراچی میں سی این جی ایسوسی ایشنز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد سی این جی کی سپلائی شروع کردی گئی

ہفتہ 13 اگست 2016 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) کراچی میں سی این جی ایسوسی ایشنز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد ہفتہ کو سی این جی کی سپلائی صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی ۔سی این جی اسٹیشنز تین دن بعد کھلے ہیں۔مختلف شہروں کے پمپنگ اسٹیشنز پر سی این جی لیٹر میں فروخت ہو رہی ہے اور کہیں کلو میں بھی بیچا جارہا ہے۔کراچی میں سی این جی کو کلو سے لیٹر میں فروخت کرنے پر سی این جی ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی تھی۔

گذشتہ روز سی این جی ایسوسی ایشنز اور حکومت کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا۔ تمام سی این جی ایسوسی ایشنز نے تین دن بعد ہڑتال ختم کردی ۔کراچی میں سی این جی ایک بار پھر سے 67 روپے 50 پیسے فی کلو میں فروخت ہونا شروع ہوگئی۔تین دن بعد سی این این جی اسٹیشنز کھلنے پر پمپ اسٹیشنوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہیکہ لیٹر میں سی این جی ملنے سے نقصان ہورہا تھا۔

سی این جی لیٹر میں کم پڑتی ہے۔دوسری طرف سندھ میں سی این جی مالکان نے ہڑتال ختم کردی ہے ۔، مختلف شہروں کے پمپنگ اسٹیشنز پر سی این جی لیٹر میں فروخت ہو رہی ہے اور کہیں کلو میں بھی بیچا جارہا ہے۔حیدر آباد میں بعض پمپنگ اسٹیشنز میں لیٹر کے حساب سے سی این جی دستیاب ہے اور کہیں کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ سکھر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنوں پر سی جی مالکان کلو کے بجائے لیٹر میں سی این جی فروخت کررہے ہیں۔بدین میں سی این جی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :