جھوٹ کی انتہاء ،پاکستانی جنگی طیارے پر بھارتی پرچم لہرادیاگیا

ہفتہ 13 اگست 2016 15:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) بھارتی وزارت ثقافت نے جھوٹ کی انتہا کردی، یوم آزادی کے حوالے سے تیار کردہ وڈیو میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر پر ہندوستانی جھنڈا لہرادیا،بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے ٹوئیٹر پر 15 اگست کی مناسبت سے تیار کی گئی وڈیو جاری کی گئی جس میں جنگی طیاورں کوبھارتی پرچم کے ساتھ فلائی پاسٹ کرتا دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم جن طیاروں کو ہندوستانی پرچم کے ساتھ فلائی پاسٹ کرتا دکھایا گیا وہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیارہ کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی نشاندہی اور شدید تنقید کے بعد وزارت ثقافت نے وڈیو ہٹادی۔

متعلقہ عنوان :