کویت: جعل سازی سے کویتی شہریت حاصل کرنے والے سعودی شہری گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 15:09

کویت: جعل سازی سے کویتی شہریت حاصل کرنے والے سعودی شہری گرفتار

کویت: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : کویت کی خفیہ ایجنسی نے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ جنہوں نے ایک کویتی شہری سے اپنا نام خاندانی لسٹ میں ڈال کر کویتی شہریت حاصل کی تھی۔ گرفتار ہونے والے سعودی شہری نے بتایا کہ اس نے 1975میں ایک کویتی شہری سے 45,000 کویتی دینار کے دے کر اپنا نام اور اپنے بیٹے کا نام اس کی خاندانی لسٹ میں شام کروایا تھا۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری میجر جنرل شیخ مازن نے کہا کہ ایک تحقیقات کے دوران اس پرانے کیس کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد خفیہ پولیس نے تمام ثبوت حاصل کیے ۔ گزشتہ دنوں ان سعودی شہریوں کے گھر پر چھاپہ مارا کر گرفتار کر لیاگیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔ جبکہ خفیہ پولیس ذرائع کے مطابق کویتی شہری نے ایک دوسرے سعودی شہری کو بھی کویتی شہریت دلوانے کے عوض 20,000کویتی دینار لیئے تھے ۔ واضع رہے کہ سعودی شہری سعودی عرب میں پولیس کو کسی رقم کے گھپلے میں مطلوب بھی تھے۔