آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی وزیر اعظم فاروق حیدر اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

ہفتہ 13 اگست 2016 15:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) نومنتخب وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان انکی کابینہ کے تمام وزراء کرام ، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، سردار فاروق سکندر خان ، راجہ نثار علی خان اور وزیرتعلیم کالجزو سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار سجاد احمد خان ، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد منیر ناز، چیئرمین مجلس عاملہ راجہ اشرف کیانی ، محسن اساتذہ سابق صدور سید نذیر حسین شاہ ، ضلعی صدور راجہ خورشید خان ، راجہ آصف اقبال ، راجہ زاہد خان ، خالد گیلانی ، حاجی محمد لطیف ، مرزا جاوید اقبال ، خواجہ شبیر احمد ، سردار خلیل احمد خان ، سردار سلیم خان ، ملک حبیب الرحمن پنوں خان شوکت ، خالد رشید ، راجہ سکندر خان ، نثار بٹ، نذیر احمد شاہین ، چوہدری پرویز اختر، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری شبیر احمد ، عنصر محمود نگیال، عابد حسین چوہدری ، چوہدری بوستان ، راجہ منیر خان ، مرزا آصف جرال مرکزی ترجمان متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان ، راجہ شبیر خان ، چوہدری محمد اسماعیل ، چوہدری محمد امین ، چوہدری محمد اعظم ، محمد رشید ، احمد فراز ، سخاوت غوری ، راجہ عبدالقیوم ، چوہدری محمد امین ، چوہدری محمد محفوظ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر تعلیم کالجز و سکول اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ریاست میں میرٹ کی بالادستی قائم کرینگے اور ریاستی شہریوں کے ساتھ آئین و قانون کے تحت انصاف مہیا کرنے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا نصاب داغ ہو چکا تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن مرحلہ وار ہو رہی ہے امید ہے کہ حکومت کوالٹی آف ایجوکشین کے پیش نظر تعلیمی پالیسی 2009ء کے تحت زیر التواء نئے رولز کا نفاذ کر کے اساتذہ کے سکیلز کو اپ گریڈ کرئیگی ۔