پولیس نے سیاسی جماعت کاٹارگٹ کلرگرفتارکرلیا،ملزم نے11افرادکے قتل کااعتراف کیا۔ذرائع پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 15:42

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :پولیس نے کاروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ٹارگٹ کلر نے سیاسی جماعت کے کہنے پر 11افراد کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پولیس ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ٹیپوسلطان روڈ پر کاروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ایک اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم ڈی ایم سی کا ملازم ہے۔گرفتار ٹارگٹ کلر نے ابتدائی انکوائری میں اعتراف جرم کیا ہے کہ ملزم نے سیاسی جماعت کے کہنے پر 11افراد کو قتل کیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :