بیوی کا پاسپورٹ گم، شوہر اکیلا ہی ہنی مون پر چلا گیا

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایکشن لے لیا،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 15:51

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : گذشتہ دنوں ایک بھارتی لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی جو بیوی کا پاسپورٹ گُم ہونے کی صورت میں مجبورا اکیلا ہی اپنے ہنی مون کے لیے نکل گیا۔ لیکن فیضان پٹیل نامی یہ نوجوان جہاز میں بھی اپنی بیوی کو نہ بھولا اور اپنی ساتھ والی سیٹ پر اپنی بیوی کی تصویر لگائی اور اپنے ساتھ تصویر بنا پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کر دی۔

فیضان پٹیل اور ثنا کی گذشتہ برس شادی ہوئی جس کے بعد ثنا نے 2 ہفتے کے لیے اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا۔ اٹلی کے لیے نکلنے سے دو دن قبل ثنا کو اپنے پاسپورٹ کی گمشدگی کا معلوم ہوا جس پر وہ بہت مایوس ہوئی اور ویزا فیس وغیرہ کی پیشگی ادائیگی کے سبب فیضان کو اکیلے ہی ہنی مون پر اٹلی جانا پڑا۔

(جاری ہے)

تاہم فیضان کے ٹویٹر پیغام پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایکشن لیا اور فیضان کو ثنا کی مدد کی پوری یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ حکام کو ثنا کا ڈپلی کیٹ پاسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

فیضان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیر کارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ثنا کو اس کا ڈپلی کیٹ پاسپورٹ موصول ہو گیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیضان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ جلد ہی میری بیوی میرے پاس ہو گی۔

متعلقہ عنوان :