بھارتی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کرگرفتار کرلیا

ہفتہ 13 اگست 2016 16:07

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) بھارتی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ، میر واعظ عمر فاروق نے ریفرنڈم مارچ میں شرکت کرنے کااعلان کر رکھا تھا جس کی سربراہی سے روکنے کیلئے آج انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کی کال کے نتیجے میں کرفیو میں سختی کر دی گئی۔ حریت رہنماؤں نے اپیل کی تھی کہ اس ویک اینڈ پر بھارتی حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے کی کیے جائیں گے۔ ان رہنماؤ ں کا کہنا ہے کہ نئی دہلی حکومت کشمیر کے مستقبل کے بارے میں ایک ریفرنڈم منعقد کرائے۔ سری نگر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ اکا دکا مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :