افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 92شدت پسند ہلاک ، 11سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے

ہفتہ 13 اگست 2016 16:07

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 92شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 11سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے،دوسری جانب طالبان کی جانب سے ایک ہفتہقبل بندکی گئی قندھار لشگرگاہ ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نیشنل سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف صوبوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے ہیں جن میں 92شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

آپریشن کے دوران افغان آرمی کے آرٹلری یونٹس کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 40شدت پسند صوبہ پکتیکا کے ضلع خوشامند زیروک اور خیر کوٹ میں ہلاک ہوئے جبکہ 30شدت پسند صوبہ پکتیا کے ضلع سامکانائی اور جانی خیل میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ باغلان کے ضلع دندئے غوری میں ایک آپریشن کے دوران 17جنگجو جبکہ صوبہ لغمان اور فریاب میں الگ الگ آپریشن کے دوران 5جنگجو ہلا ک ہوگئے ۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق آپریشنز کے دوران افغان نیشنل آرمی کے 11اہلکار بھی مارے گئے ۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے ایک ہفتہ تک بندکی گئی قندھار لشگرگاہ ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ہلمند کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹیشن عبدالغفعورکا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ہائی وے کو جمعہ کی رات کھول دیا تھا۔سڑک کو طالبان جنگجوؤں نے ایک ہفتہ قبل بند کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :