مو لانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زر داری سے آپس کی کشمکش ختم کرنے کی اپیل

ہفتہ 13 اگست 2016 16:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زر داری سے آپس کی کشمکش ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کو چوہدری نثار علی خان اور پیپلز پارٹی کے درمیان تنازع کے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ‘ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی بنتی ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کوئٹہ دھماکہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ آپس کے اختلافات ختم کئے جائیں انہوں نے کہاکہ قانون ہر فرد کیلئے برابر ہونا چاہئے۔انہوں نے نواز شریف اور آصف زرداری سے آپس کی کشمکش ختم کرنے کی اپیل کی ۔صحافیوں کی جانب سے جب چوہدری نثار اور پیپلز پارٹی میں تنازع پر مولانا سے سوال کیاتو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔