29 ویں نیشنل ویمن ہاکی چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ریلوے کی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

ہفتہ 13 اگست 2016 16:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) 29 ویں نیشنل ویمن ہاکی چمپئن شپ کے مقابلوں میں دوسر ی پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان ریلوے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ریلوے اسٹیڈیم میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ، محمد اکرم اعوان، سید نجم السعید، محمد اقبال بٹ، کوچ مشتاق احمد ٹوانہ، نعیم عالم، حنا کنول، منظور علی عارف ، رخسانہ سلیم اور کھلاڑی موجود تھے۔

مہما ن خصوصی نے ٹیم کو 2 لاکھ اور ٹورنامنٹ کی بہترین سکورر کلثوم منیر کو خصوصی طور پر 10 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھیلوں میں کھلاڑی بناتے ہیں مگر دوسرے ادارے انہیں لے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :