شر یف برادارن چاہتے ہیں ان سے کوئی کر پشن اور لوٹ کا حساب نہ مانگے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 13 اگست 2016 16:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ایڈؤئزر چےئرمین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہی ہے ‘شر یف برادارن چاہتے ہیں ان سے کوئی کر پشن اور لوٹ کا حساب نہ مانگے ،عمران خان کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آئے اور حکمرانوں سے لوٹی گئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفوف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشر یف قوم کے سامنے صرف اس وجہ سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں تاکہ وہ اپنی کر پشن او لوٹ ما ر کی دولت کو بچا سکیں لیکن وہ اپنے ایجنڈے میں کسی صورت کا میاب نہیں ہوں گے کیوں کہ تحر یک انصاف انکی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف سڑکوں پر آچکی ہے او ر جب تک حکمرانوں کا شفاف احتساب نہیں ہو گاہم انکے خلاف سڑکوں پر عوام کی جنگ لڑ یں گے اور حکمرانوں کو مجبور کر دیں گے کہ وہ خود حقیقی معنوں میں احتساب کیلئے پیش کر یں اور انکے پاس اب احتساب کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی تحر یک احتساب میں انکے ساتھ ہیں اگر (ن) لیگ والوں کو نظر نہیں آتا تو انکو اپنی آنکھوں کا علاج کروانا چاہیے اگر ملک کو مزید تباہی اور بربادی سے بچانا ہے تو ملک میں ہر صورت کر پشن کا خاتمہ کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :