حکومت پنجاب ریلی کوناکام بنانا چاہتی ہے،نعیم الحق ۔۔ قافلے کو جہاں روکا گیانشاندہی کی جائے۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 16:58

حکومت پنجاب ریلی کوناکام بنانا چاہتی ہے،نعیم الحق ۔۔ قافلے کو جہاں ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت پنجاب تحریک انصاف کی ریلی ناکام بنانا چاہتی ہے۔جبکہ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو جہاں روکا گیا ہے وہاں کی نشاندہی کی جائے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں،ہماری ریلی میں ہزاروں لوگ شامل ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب سے لوگ ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔لیکن پنجاب پولیس کارکنوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔اگر جشن آزادی ریلی میں کارکنوں کو شرکت کی اجازت نہیں تو پھر آزادی کس بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تنگ کیا گی اتو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔