اوول ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 7وکٹیں کھو کر 417رنز بنا لیے

ہفتہ 13 اگست 2016 17:03

اوول ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 7وکٹیں کھو کر 417رنز بنا لیے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 7وکٹیں کھو کر 417رنز بنا لیے ہیں ۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو یونس خان اور سرفراز احمد نے سکور تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 77قیمتی رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد سرفراز احمد 44رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

وہاب او ر یونس نے انگلینڈ کو مزید کوئی وکٹ لینے سے باز رکھا اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 7وکٹیں کھو کر 417رنز بنالیے۔یونس خان 147اور وہاب 1رن کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔