2ہزارسال پراناریکارڈ توڑنے والے مائیکل فلپس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

امریکی تیراک اپنے آخری مقابلے کو کو یادگار نہ بنا سکے اور سو میٹر بٹر فلائی مقابلے میں چاندی کے تمغہ حاصل کر سکے امریکی تیراک برازیل اولمپکس میں4گولڈ اور ایک چاندی جبکہ مجموعی طور پر 27تمغے حاصل کر چکے

ہفتہ 13 اگست 2016 17:26

2ہزارسال پراناریکارڈ توڑنے والے مائیکل فلپس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) فلائنگ فش مائیکل فلپس ریو اولمپکس میں پیراکی کے آخری انفرادی مقابلے کو یادگار نہ بنا سکے اور سو میٹر بٹر فلائی مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس مقابلے میں فلپس کے مداح جوزف سکولنگ نے سنگا پور کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلز جیتنے کے ماہر مائیکل فپلس اپنے آخری انفرادی مقابلے کو یادگار نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

ریو اولمپکس میں چار گولڈ میڈلز جیتنے والے امریکی پیراک پانچویں طلائی تمغے کے حصول میں ناکام رہے۔ سو میٹر بٹر فلائی کے فائنل مقابلے میں سنگاپور کے جوزف سکولنگ نے مائیکل فلپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔مائیکل فلپس ریو اولمپکس کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ امریکی پیراک نے ریو اولمپکس کے دو سو میٹر میڈلے چار سو فری سٹائل ریلے دو سو میٹر بٹر فلائے اور آٹھ سو میٹر فری سٹائل ریلے میں گولڈ میڈل جیتے لیکن پانچواں گولڈ میڈل ان کے سینے کی زینت نہ بن سکا۔

متعلقہ عنوان :