پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی شکایت پر مانچسٹر سے آنے والے دو بھائیوں کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا

ہفتہ 13 اگست 2016 18:10

پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی شکایت پر مانچسٹر سے آنے والے دو بھائیوں کو اے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی شکایت پر مانچسٹر سے آنے والے دو بھائیوں کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دوران پرواز محمد منور اور اس کے بھائی محمد عاقب نے وقت پر کھانا نہ دینے پر ائیر ہوسٹس آمنہ سے تلخ کلامی کی جسکے بعد جیسے ہی جہاز مانچسٹر سے لاہور پہنچا ، ایئرہوسٹس آمنہ نے دونوں بھائیوں کے خلاف انتظامیہ کو شکایت کر دی ائیر ہوسٹس کی شکایت پر قومی ائیرلائنز کی پرواز پی کے 710 کے دو مسافر بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :