ملتان،سکولوں کے طلباء نے یوم پاکستان کے موقع پراور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد
ہفتہ 13 اگست 2016 18:18
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس اور المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام سکولوں کے طلباء نے یوم پاکستان کے موقع پراور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 07نمبر چونگی سے چوک کچہری تک پیدل واک کی۔ریلی میں سکولوں کے ننھے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان کے رہنما احمد طیب نے کی جبکہ اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس ملتان کے ناظم صہیب الرحمان ،المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے ناظم عبدالحمید بھی موجود تھے۔
بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کے ساتھ محبت، پیاراور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔بچوں میں اپنے وطن کے ساتھ پیار اور محبت کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔(جاری ہے)
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہماراملک اﷲ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں پیش کیں۔
یہ ملک ہم نے لا الہ الااﷲ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے اور یہ ہی اس کی اصل بنیاد ہے۔دشمن ہمارے ملک ہم پر حملے کر کے ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں مگر ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔کشمیر میں بھارتی فوج ہمارے چھوٹے چھوٹے بھائیوں پر انتہا کا ظلم ڈھا رہی ہے۔چھروں والی بندوق استعمال کرکے بچوں کو اندھا اور معذور کیا جا رہا ہے۔غاصب بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کر رکھاہے جس سے کشمیری بچے سکول جانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری بچے اپنے والدین کھو چکے ہیں۔کشمیر پر بھارتی مظالم کو60 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی حیران کن ہے ۔کشمیری آج بھی پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگارہے ہیں۔پاکستانی حکمران کشمیریوں کی وکالت کا صحیح حق ادا کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ۔اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکے پیش کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.