چین اور سری لنکا کے ما بین کولمبو بندرگاہ کے حوا لے سے نئے سمجھوتے پر دستخط

ہفتہ 13 اگست 2016 18:36

چین اور سری لنکا کے ما بین کولمبو بندرگاہ کے حوا لے سے نئے سمجھوتے پر ..

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) چین اور سری لنکا کے ما بین کولمبو بندرگاہ کے شہر کے منصوبے کے حوالے سے نئے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق نئے سجھو تے کے تحت کولمبو بندرگاہ شہر کو بین الاقوامی مالیاتی شہر کے نام میں بدل دیا جائے گا۔چائنا ہاربر انجں یئرنگ کمپنی لمیٹڈ، چین کے ٹرافیک تعمیراتی گروپ،سری لنکا کی وزارت برائے بڑے شہروں اور مغربی علاقے کی ترقی ،شہر کی ترقی کے محکمہ کے نمائندوں نے اس نئے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

سری لنکا کی وزیر برائے بڑے شہروں اور مغربی علاقے کی ترقی چمپیکا رانا وگا نے دستخطوں کی تقریب میں کہا کہ یہ منصوبہ سری لنکا کی ترقی کے لیے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو مغربی بڑے شہروں کی ترقیاتی منصوبہ بندی کو فروغ دینے میں فائدہ مندہ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

چین کے ٹرافیک تعمیراتی گروپ کی سرمایہ کاری کے تحت تعمیر کیے جانے والے کولمبو بندرگاہ شہر کے منصوبہ کا تعمیراتی کام ستمبر دو ہزار چودہ میں شروع ہوا جو سری لنکا میں براہ راست بیرون سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

کولمبوبندرگاہ شہر کے منصوبے کے لیے پہلے مرحلے کی سرمایہ ایک ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالرز ہوگی جس سے مزید تیرہ ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان پیدا ہوگا اور اس سے روزگار کے تراسی ہزار مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :