یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سینچری مکمل کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 18:38

یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سینچری مکمل کر لی

اوول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سینچری مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور چوتھا ٹیسٹ میچ اوول میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان کی پہلی اننگ جاری ہے اور یونس خان نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کر لی ہے۔ یونس خان نے چھکا رسید کرکے اپنی ڈبل سینچری مکمل کی۔ یونس خان نے 280 گیندوں پر 29 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے اپنی ڈبل سینچری اسکور کی جبکہ یہ ان کی کیرئیر میں چھٹی ڈبل سینچری تھی۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سینچریاں اسکور کرنے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر بھی آ گئے ہیں۔