سیلابی پانی کامونکے میں داخل

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:11

سیلابی پانی کامونکے میں داخل

کامونکے (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 13 اگست۔2016ء ) لو ڑھکی نالہ کے کنارے ٹوٹنے سے نکلنے والا سیلابی پانی با رہ روز بعد کامونکے میں داخل ، سیلابی پانی محلہ بہارشاہ، ٹبہ محمد نگر ،محلہ کرمانوالہ اور سلامت پورہ کی نشیبی بستیوں میں داخل ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق بارہ روز بعد قبل لو ڑھکی نالہ کا جنو بی بند ٹوٹ گیا تھا جس کا سیلابی پانی کئی روز سے کامونکے میں داخل ہو رہا تھا لیکن قدرتی گذرگاہ کے آگے رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے سیلانی پانی ایک بڑے ڈیم کی شکل اختیار کر گیا ہے جس سے محلہ بہارشاہ، محلہ محمد نگر ٹبہ ،محلہ کرمانوالہ اور سلامت پورہ سمیت نشیبی علاقوں میں پانی گھر وں میں داخل ہو چکا ہے لوگ مال مویشی محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اکثر لو گوں کے پاس متبادل جگہ نہ ہونے پر اپنا گھریلو سامان مکانوں کی چھتوں پر منتقل کر کے چھتوں پر ہی پناہ گزین ہیں سیلابی پانی سے خارش کی وبا کی شکایت بھی وصول ہو رہی ہیں، مقامی انتظامیہ پانی کے نکاس میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے سیلابی پانی کے گذرنے والی پلی اونچائی میں ہونے کی وجہ سے پانی کانکاس نہیں ہو رہا اور پانی میں ہر لمحہ اضافہ ہونے کے با عث خدشہ ہے کہ سیلابی پانی کی مزید رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گااور ٹبہ محمد نگر،ریلوے روڈ اور دیگر علاقوں کی رہائشی آبادیاں اسکی لپیٹ میں آجائیگی

متعلقہ عنوان :