قندیل بلوچ کے قتل کا مرکزی کردار مفتی عبدالقوی ہے،سلطان اعظم تیموری
قتل کے محرکات کی ابتدا رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن سے شروع ہوتی ہے ، پولیس کسی صورت انہیں بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی،آر پی او ملتان
ہفتہ 13 اگست 2016 19:21
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء) آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ ملک کی معروف ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے قتل کا مرکزی کردار مفتی عبدالقوی ہے اورقندیل بلوچ کے قتل کی محرکات کی ابتدا روہیت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقو ی سے شروع ہوتی ہے اور مفتی عبدالقوی کو ملتا ن پولیس قندیل بلوچ قتل کیس سے کسی صورت بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی اسی بنا پر مفتی عبدالقو ی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے آفس میں ”آن لائن“ملتان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ مفتی عبدالقو ی کے موبائل فون سے ملتان پولیس کوجو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق مفتی عبدالقو ی ہی قندیل قتل کیس کے محرک ہیں اور ان کے موبائل فون سے مزید ملنے والی معلومات سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ قندیل قتل کیس سے قبل مفتی عبدالقو ی نے سعودی عرب کالز کر کے قندیل بلوچ کے سعودی عرب میں مقیم بھائی کو مہرہ بنا کر استعمال کیا جس کے نتیجہ میں قندیل کے قتل کا منصوبہ بنا او ر پھر سعودی عرب میں مقیم قندیل کے بھائی نے پاکستان میں مقیم اپنے بھائیوں اور دیگر افراد کے ذریعے مفتی عبدالقو ی کی خواہش اور پیشکش پر قندیل بلوچ کو قتل کیا لہذا ملتان پولیس مفتی عبدالقو ی کو قندیل قتل کیس سے کیسے بری الزمہ قرار دے سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.