اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں کل بروز اتوار موبائل فون سروس معطل رہیگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:44

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں کل بروز اتوار موبائل فون سروس ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں کل بروز اتوار موبائل فون سروس معطل رہیگی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل بروز اتوار یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس صبح 5 بجے سے11 بجے تک معطل رہیگی۔

(جاری ہے)

سروس سیکورٹی خدشات کے باعث معطل رہے گی۔ جبکہ کل کے روز اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، راولپنڈی اور دیگر کئی شہروں میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :