چین کی کامیاب اداکارہ32سالہ زو زو سلمان کی اگلی ہیروئن ہو گی

ہفتہ 13 اگست 2016 19:47

چین کی کامیاب اداکارہ32سالہ زو زو سلمان کی اگلی ہیروئن ہو گی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) 32 سالہ زو زو چین کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں،ان کے بارے میں خبر یہ ہے کہ اب انھوں نے لداخ میں کبیر خان کے ساتھ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور اس فلم کی ہیروئن کے ساتھ حال ہی میں اپنی تصاویر شائع کی ہیں تو سلمان کی نئی ہیروئن کا نام ہے زو زو ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم سنہ 1962 میں چین بھارت جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔

32 سالہ زو زو چین کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ انھوں نے ’شنگھائی کالِنگ‘ اور ’واٹ وومین وانٹ‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔انھوں نے باقاعدگی سے ہندی سیکھنی شروع کر دی ہے اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ سلمان خان برطانیہ، امریکہ اور رومینیا کے بعد اب بالی وڈ کو چین تک پہنچانے کے مشن پر نکل پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :