اوول ٹیسٹ : یونس خان نے زیادہ ڈبل سنچریوں کا میانداد کا ریکارڈ برابر کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 20:27

اوول ٹیسٹ : یونس خان نے زیادہ ڈبل سنچریوں کا میانداد کا ریکارڈ برابر ..

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13اگست ۔2016ء)قومی ٹیم کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری سکور کرکے جاوید میانداد کا زیادہ ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

38سالہ یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں معین علی کی گیند پر چھکا لگا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں5ویں نمبر پر آگئے ، یونس نے قومی لیجنڈ جاوید میانداد کی 6 ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے جاوید میانداد، بھارت کے سچن ٹنڈولکر ،وریندر سہواگ ، آسٹریلیا کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ، اور سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو 6 ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں۔یاد رہے کہ یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے اور سنچریاں سکور کرنے کا اعزا ز بھی حاصل ہے ۔