بیوی کا عین قبل از روانگی خاوند کیساتھ دبئی جانے سے انکار

خاتون نے روانگی لانج کے فرش پر لیٹ کر رونا دھونا شروع کر دیا‘ائیرپورٹ انتظامیہ نے آف لوڈ کر کے گھر بھجوا دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 20:54

بیوی کا عین قبل از روانگی خاوند کیساتھ دبئی جانے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) بہاولپور کی رہائشی خاتون نے عین قبل از روانگی شوہر کے ساتھ دبئی جانے سے انکار کر دیا ، ائیرپورٹ انتظامیہ نے آف لوڈ کر کے گھر بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی یعقوب نہال اور پروین یعقوب جیسے ہی روانگی لانج میں داخل ہوئے تو عین وقت روانگی پر خاتون مسافر پروین یعقوب نے اپنے شوہر یعقوب نہال کے ساتھ لاہور سے دبئی جانے سے انکار کر دیاخاتون نے روانگی لانج کے فرش پر لیٹ کر رونا دھونا شروع کر دیا جس کے بعد انتظامیہ اور سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا دبئی جانے سے انکار کرنے والی بہاولپور کی رہائشی خاتون مسافر پروین یعقوب کے مطابق اس کا شوہر یعقوب نہال انسان نہیں بلکہ حیوان ہے جو اس پر بہیمانہ تشدد کرتا رہتا ہے خاتون نے بتایا کہ اب اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور وہ دبئی نہیں جانا چاہتی اس دوران پروین یعقوب کا خاوند یعقوب نہال اسے کھینچ کھینچ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا رہا لیکن خاتون کی جانب سے دی جانے والی دہائیوں کے بعد انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے خاتون کی مدد کی اور اسے آف لوڈ کروا کر گھر روانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اپنی اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے والا شوہر یعقوب نہال اکیلا ہی لاہور سے دبئی روانہ ہو گیا جس نے دبئی روانگی سے پہلے اپنی بیگم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :